عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 177418
جواب نمبر: 177418
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 663-547/D=08/1441
پیتابہ اگر ایسا ہے کہ پیر (قدم) کے بیچ کی ابھری ہوئی ہڈی کھلی رہتی ہے تو اس کا پہننا جائز ہے اور اگر ہڈی ڈھک جاتی ہے تو یہ منع ہے اس سے دم دینا واجب ہوگا۔
موزے سے چونکہ قدم کے بیچ کی ابھری ہوئی ہڈی ڈھک جاتی ہے اس لئے اس کا پہننا منع ہے۔ قال فی الغنیة: ولو لبس الخفین قبل القطع یوماً فعلیہ دم وفی اقل من یوم صدقة وکذا الجوربین ․․․․․․․ وان لبسہما بعد القطع من موضع الشراک فلا شیء علیہ (ص: ۳۲۷، غنیة الناسک) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند