عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 175683
جواب نمبر: 17568301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 420-386/M=05/1441
اگر مذکورہ عورت ممانی ہے تو پھر وہ بھانجہ، عورت کے شوہر کا ہوگا، اور شوہر کا بھانجہ، بیوی کے لئے محرم نہیں ہوتا، پس عورت کو نامحرم کے ساتھ حج کے لئے جانا جائز نہیں اور اگر وہ بھانجہ عورت کا حقیقی بھانجہ ہے تو پھر عورت خالہ ہوئی اور خالہ و بھانجہ کے درمیان محرمیت کا رشتہ ہے لہٰذا اِس صورت میں عورت اپنے حقیقی بھانجے کے ساتھ حج کے لئے جاسکتی ہے بشرطیکہ بھانجہ جوان ہو اور کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مکہ منور ہ میں اگر کوئی شخص نماز ادا کرتا
ہے تو اس کو ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔ برائے کرم درج ذیل سوالوں پر روشنی
ڈالیں: (۱)کیا یہی ثواب قرآن کی تلاوت کے لیے بھی ہے؟
(۲)حرم کی حد بتائیں کہ کہاں تک حرم کہا
جاتاہے؟
میری بیوی کے پاس 23/تولہ سونا ہے۔ میں اس سے کہتا رہتا ہوں کہ اس کے اوپرحج فرض ہے اور اس کوان زیورات کو بیچنا ضروری ہے۔ کیا اس کو (بیوی)حج کے لیے اپنے اور اپنے محرم کے پیسوں کا انتظام کرنے کے لیے ان زیورات کا فروخت کرنا ضروری ہے یا اس کو اور کیا کرنا چاہیے؟ میرے پاس ذاتی طور پر زیادہ پیسہ نہیں ہے اور میرے اوپر حج فرض نہیں ہے۔
3579 مناظرسعودی حکومت نے منی کی حد کو پھیلا دیا ہے۔ منی کی حد میں اضافہ کرنے کے لیے مزدلفہ کے کچھ حصے لیے گئے ہیں اوراب وہ کہتے ہیں کہ یہ منی کا حصہ ہے۔ اس لیے سوال یہ ہے کہ حج میں منی کے دنوں میں اگر خیمہ اس جگہ واقع ہو جو پہلے مزدلفہ تھا ،اگر کوئی شخص اس حصہ میں ٹھہرتاہے تو کیا اس کی منی میں ٹھہرنے کی سنت پوری ہوجائے گی؟ (۲) مزدلفہ کی رات کے دوران ایک شخص اس حصہ میں ٹھہرتاہے جو پہلے مزدلفہ تھا لیکن اب یہ منی کا حصہ ہے تو کیا مزدلفہ میں ٹھہرنے کا واجب ادا ہوجائے گا؟
2814 مناظر