• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 172702

    عنوان: فرض حج اور نفل حج کے درمیان كیا فرق ہے؟

    سوال: میں فرض حج اور نفل حج کے درمیان فرق کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، نیز نفل حج کی نیت اور دیگر ارکان حج نفل کے سلسلے میں بھی بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 172702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1118-931/sd=12/1440

    حج فرض او رنفل کے درمیان صرف نیت کا فرق ہوتا ہے، حج فرض میں فرض کی نیت کی جاتی ہے اور نفلی حج میں نفل کی، باقی ارکان حج کی ادائیگی میں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، جس طرح فرض حج ادا کیا جاتا ہے، اسی طرح نفلی حج بھی ادا کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند