• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170766

    عنوان: كیا خود حج كرنے سے پہلے امی ابو كو حج كرانا ضروری ہے؟

    سوال: میں حج کرنا چاہتاہوں، پر میری امی ابو نے ابھی تک حج نہیں کیا ، کیا پہلے ان کا حج ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 170766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:840-685/sd=9/1440

    جو شخص حج کی استطاعت رکھتا ہو،اُس پر حج کرنا فرض ہوتا ہے، اگر اللہ نے آپ کو حج کی استطاعت عطا فرمادی ہے، تو حسب شرائط آپ کے لیے حج کرنا فرض ہوگا ، آپ کے حج سے پہلے والدین کا حج کرنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند