• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 170244

    عنوان: ایك سال كی بچی كو چھوڑ كر حج كے لیے جانا كیسا ہے؟

    سوال: ہم میاں بیوی کی حج کی منظوری آگئی ہے ، ہماری ایک سوا سال کی بچی ہے جو ماں کا دودھ پیتی ہے اور کھانا بہت مشکلوں سے کھاتی ہے ۔سوال یہ ہے کہ ایسی بچی کو چھوڑ کر جانا کیسا ہے آیا اس کی حق تلفی تو نہیں ہے ؟

    جواب نمبر: 170244

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 892-748/B=09/1440

    جی ہاں اتنی چھوٹی بچی جو ابھی ماں کا دودھ پیتی ہے اسے چھوڑ کر حج کے لئے جانا مناسب نہیں، اسے بھی ساتھ میں لے جائیں، حج کمیٹی سے اس کی منظوری بھی کرالیں۔ اور ہوائی جہاز سے اس کا ٹکٹ بھی لینا ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند