• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 167212

    عنوان: کیا خادم حجاج کا حج ہوجاتا ہے؟

    سوال: زید کا سوال ہے کیا خادم حجاج کا حج ہوتا ہے وہ حاجیوں کی خدمت میں جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 167212

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:284-202/sd=3/1440
    خادم حجاج بھی اگر حج کا احرام باندھ کر حج کے فرائض وواجبات اداء کرے، تو اس کے حج کی ادائیگی میں کیا تردد ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند