عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 166737
جواب نمبر: 16673701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 324-237/B=3/1440
آفاقی کے لئے طوافِ وداع واجب ہے۔ اگر اس نے طوافِ وداع نہیں کیا اور میقات سے باہر چلا گیا تو اس پر دَم واجب ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سفر حج کے دوران رہائش حرم سے دور ہونے کی
وجہ سے کچھ نمازیں میں نے وہیں کی مقامی مسجد میں پڑھیں۔ اس مسجد میں دو امام تھے
ان میں سے ایک کی داڑھی شرعی داڑھی نہیں تھی۔کیا ان نمازوں کو جو میں نے ان کے پیچھے
پڑھی ہیں لوٹانا ہوگا؟ نیز یہ کہ مجھے یا د نہیں کہ کس دن اور کس وقت کی نماز میں
نے اس امام کی اقتداء میں پڑھی ہیں۔ ایسے میں نیت کیا ہوگی؟
میں نے 1982میں عمرہ کیا۔ ایک شخص جو کہ
جدہ میں رہتا تھا وہ ہمارے ساتھ آیا، عمرہ کے بعدہم نے احرام اتارا اور اگلے دن ہم
نے سرمنڈوایا (غلط رہنمائی کی وجہ سے)۔ مجھ کو کتنا فدیہ ادا کرنا ہوگا؟ کیا میں
دارالعلوم کو(جو کہ انڈیا سے زکوة اور صدقہ وغیرہ جمع کرنے کے لیے آتے ہیں) فدیہ
دے سکتاہوں یا مجھ کو دوبارہ عمرہ کرنا ہوگا؟ اس کے بعد میں نے متعدد بار صحیح طریقہ
پر عمرہ کیا۔