• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 166734

    عنوان: ناپاكی كی حالت میں طواف كے 2 چكر لگادیے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: ایک شخص معذور چل پھر نہیں سکتا اور حج کے لیے پاکستان سے ایااور اس نے طواف زیارت کے دو چکر ناپاکی کی حالت میں کیے اور پھر واپس اپنے ملک چلا گیا اب اس کا واپس آنا بھی محال ہے وہ چارپائی پر ہے اب اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 166734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 322-282/B=3/1440

    صورت مذکورہ میں اگر اس شخص نے شروع میں پانچ چکر طواف زیارت کے پاکی کی حالت میں کرلئے ہوں اور دو چکر ناپاکی کی حالت میں کئے ہیں تو اس کے لئے بیوی حلال ہو جائے گی۔ اور اگر اس نے صرف دو ہی چکر وہ بھی ناپاکی کی حالت میں کئے تو اس کا طواف زیارت ادا نہ ہوا۔ واپس گھر جانے پر بیوی حلال نہ ہوگی الا یہ کہ دوبارہ مکہ پہونچ کر طواف زیارت کرے۔ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ طواف زیارت فرض ہے، اس کے بغیر حج صحیح نہیں ہوتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند