• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 166228

    عنوان: وراثت کی زمین پر قبضہ ہونے سے پہلے حج فرض ہوگا یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میرے نانا کے انتقال ہونے کے بعد میری ماں وراثت کے طور پر نصف بیگہ زمین کی مالک ہوئی، لیکن مختلف وجہ سے آٹھ برس گزر گئی، حالانکہ موروثی زمین ان کے اولاد کے درمیان اب تک تقسیم نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے میری ماں کی حصہ ان کی قبضہ میں نہیں آئی۔ اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ زمین کی وجہ سے میری ماں پر حج فرض ہوا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 166228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 175-157/M=2/1440

    صورت مسئولہ میں نانا مرحوم کا ترکہ جلد تقسیم کرلینا چاہئے اور جب تک میراث کی شرعی تقسیم کے بعد ماں کا مقررہ حصہ ان کے قبضہ و تصرف میں نہ آجائے اس وقت تک اس موروثی زمین کو مال کے نصاب میں شمار نہیں کیا جائے گا اور نہ اس کی وجہ سے حج فرض کا حکم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند