عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 166213
جواب نمبر: 166213
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:172-83/sd=2/1440
حج فرض ہونے کے باوجود یہ کہنا کہ اللہ کا گھر تو دیکھ ہی لیا، اب حج کی کیا ضرورت ہے، قطعا غلط بات ہے، اس میں حج جیسی عظیم الشان عبادت کی بے ادبی کا شائبہ ہوتا ہے، توبہ استغفار کرنا چاہیے، اگر حج فرض ہے تو اس کی ادائیگی ضروری ہے، عمرہ کرلینے سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند