• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 165277

    عنوان: منی مکہ میں داخل ہے یا نہیں؟

    سوال: منی مکہ میں داخل ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 57-171/D=3/1440

    منیٰ مکہ مکرمہ سے علیحدہ ایک وادی (پہاڑوں کے درمیان کا میدانی حصہ) ہے جو وسیع میدان کی شکل میں ہے یہ مشاعر مقدسہ میں ہے اور مستقل جگہ ہے یہاں کسی قسم کی آبادی نہیں ہے حج کے زمانہ میں حجاج کرام کے خیمے لگتے ہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھیں(چند اہم عصری مسائل: ۱۶۸/۲، مشاعر مقدسہ کی مشاہداتی رپورٹ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند