عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 164716
جواب نمبر: 16471601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1527-1311/L=1/1440
اگر مقصد صوال یہ ہے کہ ایک احرام کے کپڑے سے عمرہ اور حج کرسکتے ہیں یا متعدد عمرہ کرسکتے ہیں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، ایک احرام کا کپڑا متعدد حج یا عمرہ کے لیے استعمال ہوسکتا ہے اور اگر سوال کا مقصد یہ ہے کہ ایک احرام باندھ کر احرام کھولے بغیر حج اور عمرہ ایک ساتھ کرسکتے ہیں تو شرعاً اس کی بھی گنجائش ہے اور اس کو اصطلاحِ شرع میں ”قران“ کہتے ہیں کہ آدمی ”قران“ کی نیت سے احرام باندھے اور عمرہ سے فراغت کے بعد احرام ہی میں رہے اور جب ایامِ حج شروع ہوجائیں تو اسی احرام سے حج کرلے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
کسی غریب آدمی کو حج بدل کے لیے بھیجاجاسکتاہے یا نہیں، اس کے لیے مالدار کو
بھیجنا کیسا ہے جواب سے نوازیں کرم ہوگا؟
کیا حج یا عمرہ ادا کرنے کے لیے مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا کرنا ضروری ہے؟
7027 مناظرمجھے گیس کی شکایت ہے، میں جاننا چاہوں گا کہ حج کے وقت کب وضو ضروری ہے؟
1844 مناظرجون 2010/ میں ، میری بیوی اور والدہ نے عمرہ کیا، خراب انتظام اور عدم جانکاری کی وجہ سے دیر رات کو ہم احرام باندھے بغیر حرم میں داخل ہوگئے۔ اگلی صبح ہم مسجد عائشہ میں گئے اور احرام باندھ کر عمرہ کیا ۔ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ واپس ہوتے ہوئے ہم نے دوبارہ میقات سے احرام نہیں باندھا بلکہ مسجدعائشہ میں آئے اور احرام باندھ کر عمرہ کیا ۔ اس ضمن میں میرے کچھ سوالات ہیں؛
ایک
مسلم عورت ایک ہندو مرد کے عشق میں گرفتار ہوگئی، اس نے اس مرد کے ساتھ ناجائز
تعلق قائم کئے۔ وہ دونوں شادی شدہ جوڑے کی طرح رہتے تھے اور ان کے یہاں ایک لڑکے
کی پیدائش ہوئی، جو کہ اب جوان ہوچکا ہے اور ایک ہندو کی طرح رہتا ہے اور ایک غیر
مسلم کی طرح زندگی بسر کررہا ہے۔ وہ عورت کبھی کبھی نماز پڑھا کرتی تھی اور اس کی
خواہش حج ادا کرنے کی تھی لیکن وہ حج نہیں ادا کرسکی اور اس کا انتقال ہوگیا۔اس نے
اپنے بھائی کے پاس کچھ رقم جمع کررکھی تھی۔ اب اس کا بھائی جمع شدہ رقم استعمال
کرنا چاہتا ہے اور کسی کو اپنی بہن کے نام سے حج بدل کرنے کے لیے بھیجنا چاہتا ہے۔
کیا کوئی شخص اس عورت کی طرف سے حج بدل کرسکتا ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔