• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 164176

    عنوان: حائضہ عورت مکہ مکرمہ پہنچ کر کیا کرے؟

    سوال: اگر عورت حیض میں ہو اور احرام باندھ کر مکہ پہنچ کر پاک ہو جائے توکیا عائشہ مسجد جا کر عمرہ کرنا پڑے گا ؟

    جواب نمبر: 164176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1261-1043/HN=12/1439

    اگر کسی عورت نے میقات سے عمرہ، حج تمتع یا حج قران کا احرام باندھا اور احرام کے وقت وہ حیض میں تھی یا مکہ مکرمہ پہنچنے کے وقت وہ حائضہ تھی تو وہ پاک ہونے کا اتنظار کرے گی اور پاک ہونے کے بعد عمرہ ادا کرکے فارغ ہوجائے گی، اسے عمرہ ادا کرنے کے لیے مسجد عائشہ جاکر وہاں سے احرام باندھنے کی ضرورت نہیں؛ کیوں کہ وہ میقات سے احرام باندھ کر آئی ہے اور ابھی وہ حالت احرام ہی میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند