• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 163900

    عنوان: حالت احرام میں کپڑے سے یا کسی رومال سے اپنا منہ اور ناك صاف كرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ کیا کوئی شخص حالت احرام میں کپڑے سے یا کسی رومال سے اپنا منہ اور اپنی ناک صاف کر سکتا ہے ؟ یا پھر وضو کے بعد کپڑے یا رومال سے اعضاء وضو پوچھ سکتا ہے ؟ برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1479-1276/D=1/1440

    حالت احرام میں کپڑے سے ناک یا منہ صاف کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند