• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 152426

    عنوان: ایک آدمی نے عمرہ کیا سعی کے بعد صرف چند بال قینچی سے کاٹے اور احرام کھول کر کپڑے پہن لیا تو س کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: ایک آدمی نے عمرہ کیا سعی کے بعد صرف چند بال قینچی سے کاٹے اور احرام کھول کر کپڑے پہن لیا تو س کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 152426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1195-1210/M=11/1438

    احرام سے حلال ہونے کے لیے چند بال کاٹ لینا کافی نہیں، کم ازکم چوتھائی سر کے بال، انگلی کے ایک پوروے کی مقدار کاٹنا واجب ہے بشرطیکہ سر پر ایک پوروے سے زائد بال موجود ہوں ورنہ حلق لازم ہے، اگر حلال ہوئے بغیر، سلے ہوئے کپڑے پہن لیے یا کوئی اور جنایت کی تو حسب جنایت جزا لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند