• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 152362

    عنوان: ایك عورت سفر حج كے لیے اپنے 13 سالہ بیٹے كے ساتھ جاسكتی ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک عورت عمرہ کے لیے جانا چاہتی ہے، اس کا محرم اپنا لڑکا ہے جس کی عمر تقریباً ۱۳/ سال ہے۔ کیا سفر کے لیے وہ بیٹا ہی کافی ہے؟ یا اور کوئی محرم کی ضرورت ہے؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 152362

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1207-1197/M=10/1438

    محرم کے لیے بالغ یا مراہق (قریب البلوغ) ہونا شرط ہے، درمختار میں ہے: ومع زوج أو محرم․․․․ عاقل والمراہق کبالغ (درمختار) صورت مسئولہ میں اگر ۱۳/ سالہ لڑکا علامةً بالغ یا قریب البلوغ ہے تو عورت کے لیے اس کے ساتھ عمرہ پر جانے کی گنجائش ہے ورنہ کوئی اور محرم بھائی وغیرہ کے ساتھ جائے، اگر کوئی اور محرم نہ ہو اور لڑکا ابھی قریب البلوغ بھی نہ ہو تو ایسی صورت میں اس کے بالغ ہونے تک انتظار کرلے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند