• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 151436

    عنوان: میرا حرم میں اعتکاف کرنے کا بہت ہی ارمان ہے پر کوئی محرم اس وقت ساتھ نہیں جاسکتا

    سوال: میرا حرم میں اعتکاف کرنے کا بہت ہی ارمان ہے پر کوئی محرم اس وقت ساتھ نہیں جاسکتا۔ والد اور والدہ ابھی واپس آئے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ٹریول ایجنٹ کاغذات میں کسی اور کو میرا محرم بنا دیں تو اس میں کوئی حرج ہے؟ کیا اس سے عمرہ کی ادائیگی میں کوئی فرق پڑے گا؟

    جواب نمبر: 151436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 762-635/D=9/1438

    سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ سائلہ مسماة (خاتون) ہیں جواب یہ ہے کہ خاتون کے ساتھ سفر حج یا عمرہ میں اس کا محرم ہونا ضروری ہے، بغیر محرم کے سفر کرنا جائز نہیں اور بغیر محرم کے خاتون کو پریشانی اوردقت کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے لہٰذا بغیر محرم کے انتظام ہوئے آپ سفر نہ کریں، ٹریول ایجنٹ اگر کاغذات میں اجنبی شخص کو محرم دکھلادے تو ایسا کرنا شرعاً بھی گناہ ہے کہ جھوٹ اور دھوکہ ہے نیز قانوناً بھی جرم ہے اور خاتون کا ایسا کروانا اس کے حق میں گناہ اور جرم ہوگا، جس سے عمرہ کے ثواب میں کمی اور جھوٹ اور دھوکہ کا گناہ لازم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند