• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 150688

    عنوان: عمرہ سے متعلق رہنمائی مطلوب ہے

    سوال: حضرت! میں رمضان میں ان شاء اللہ عمرہ کرنے جارہا ہوں تو اس میں مجھے پوری فیملی کی طرف سے طواف کرنا ہے تو اس کے متعلق میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 657-535/D=8/1438

    عمرہ کا احرام باندھ کر اس کے ارکان یعنی طواف کعبہ اور سعی بین الصفا والمروہ سے فارغ ہوکر حلق کرادیں، آپ کا عمرہ پورا ہوگیا۔

    اب جب بھی نفل طواف کرنا چاہیں کرسکتے ہیں، حجر اسود سے کچھ پہلے کھڑے ہوکر نیت کریں کہ میں طواف کے سات چکر کرنے جارہا ہوں اس کو قبول فرمائیے، کسی دوسرے کی طرف سے کرنا چاہتے ہیں تو اسی کے ساتھ یہ بھی کہہ دیں مثلاً اپنے والد کی طرف سے۔

    پھر طواف کے سات چکر کرلیں، پھر دو رکعت نفل پڑھ لیں جو کہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند