• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 150511

    عنوان: ادھار لے کر عمرہ پر جانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو عمرہ کی بہت خواہش ہو لیکن مالی طور پر وہ نہیں جا سکتا ہے ، اگر کسی سے ادھار کر کے جائے اور ادھار اتار نے کی صلاحیت بھی ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 150511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1040-1079/L=8/1438

    ایسے شخص پر قرض لے کر عمرہ کو جانا ضروری نہیں،تاہم اگر اس کو قرض کی ادائیگی کی امید ہواور وہ قرض لے کر عمرہ کوچلاجائے توعمرہ ادا ہوجائے گا اور اس کا ثواب بھی اس کو پورا ملے گا،ان شاء اللہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند