• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 149043

    عنوان: حدود حرم سے باہر جا کر بغیر احرام کے لوٹنا

    سوال: بہت سے معتمرین و حجاج کبھی زیارت کی لئے طائف تو کبھی خریدی کے لئے جدہ جاتے ہیں، تو کیا مکہ واپسی پر احرام باندھنا اور عمرہ کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 149043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  761-746/L=6/1438

    اگر حاجی یا معتمر میقات سے باہر ہوجائے تو واپسی پر اس کو احرام باندھ کر آنا ضروری ہے، ورنہ نہیں، اس لحاظ سے چونکہ جدہ میقات سے باہر نہیں اس لیے جدہ سے واپسی پر احرام باندھنا ضروری نہ ہوگا۔ لو قصد موضعًا من الحل کخلیص وجدہ حل لہ مجاوزتہ بلا إحرام (شامي: ۳/۴۸۲) البتہ طائف میقات سے باہر ہے، اس لیے طائف سے واپسی پر احرام باندھنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند