عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 10062
میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، کیا میری امی میرے والد کی طرف سے حج بدل کرسکتی ہیں؟
میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے، کیا میری امی میرے والد کی طرف سے حج بدل کرسکتی ہیں؟
جواب نمبر: 1006201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 16/=16/ م
حج بدل ایسے شخص سے کرانا افضل ہے جو اپنا حج ادا کرچکا ہو، آپ کی والدہ حج کرچکی ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو خود ان پر اس وقت حج فرض ہے یا نہیں؟ یعنی وہ محرم کے ساتھ حج کے لیے جانے کی قدرت واستطاعت رکھتی ہیں یا نہیں؟ وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک مسئلہ درپیش ہے رہنمائی فرمائیں نوازش ہوگی، ایک شخص نے سال ۲۰۰۵ء میں حج کی سعادت حاصل کی، جب وہ حج کی سعادت کے لیے جارہا تھا تو جانے والے روز ہی اسے ویزا اور ٹکٹ ملے اس سے قبل وہ کش مکش میں رہا کہ وہ جا بھی سکے گا یا نہیں اس کے ساتھی بھی اسی طرح سے آئے تھے اور وہ بھی کم علم رکھتے تھے، ضروری باتیں معلوم ہوسکیں اسی پر عمل کیا، اس شخص کو کسی کتاب سے معلوم ہوا کہ حلق یا قصر خود بھی کیا جاسکتا ہے، اس شخص نے تمتع کی نیت سے حج کیا، مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمرہ ادا کیا اور دکان پر جاکر حلق کرایا، اس طرح اس کے سر کے بال منڈگئے پھر اپنی بیوی بچوں کے لیے عمرے کیے تو خود ہی سر مونڈ لیے اسی طرح حج کے ارکان ادا کیے اور خود ہی سر مونڈلیا، پاکستان واپس آکر اس سال ۲۰۰۷ء ایک بحث کے دوران اسے معلوم ہوا کہ عمرہ یا حج پر سر خود مونڈانا جائز نہیں، سوال یہ ہے کہ کیا اس شخص کا عمل درست تھا یا اسے کفارہ یا دم دینا ہوگا، کیا اس شخص کا حج ہوا یا نہیں؟ یا وہ کیا کرے جس سے اس کا عمل درست ہو جائے۔
995 مناظرمیں گزشتہ بیس سال سے امریکہ میں ہوں اور ایک جنرل اسٹورکی شراکت میں ایک کاروبار کرتا ہوں جہاں پر حلال اشیاء کے علاوہ بیئر، شراب اور لاٹری ٹکٹ کا کاروبار بھی ہوتا ہے اور حلال کی متوسط آمدنی ساٹھ فیصد ہے اور دوسرے طریقہ سے جیسے بیئر ، لاٹری اور شراب کی آمدنی چالیس فیصد ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں زکوة کیسے ادا کروں اور حج کیسے کروں اور اپنے والدین کو کیسے دوں؟ میرے شہر میں زیادہ ترمسلمان اسی طرح کے کاروبار میں مشغول ہیں۔ کیا میری آمدنی حلال ہے یا نہیں؟ برائے کرم میری مدد فرماویں تاکہ ہم تمام مسلمان اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
829 مناظرمیں ایک بزنس مین ہوں۔ دوسال سے میرا دو لاکھ روپیہ ایک دکاندار پر باقی ہے۔ وہ بہت پیسہ والا بھی ہے لیکن میرا روپیہ واپس نہیں کررہا ہے بس وعدہ کرتا ہے۔ وہ ہر سال حج کرنے جاتا ہے۔ تو کیا ایک قرض داراپنے قرض ادا کئے بغیر حج کرسکتا ہے؟
973 مناظر