• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 9302

    عنوان:

    کیا کھڑے ہوکر جوتی پہنا جائز ہے؟ کچہ احادیث مبارکہ سے تو معلوم ہوتا ہے کہ بیٹھ کر جوتی پہننا واجب ہے اور کھڑے ہوکر پہنا جائز نہیں۔ جیسے ابن ماجہ کی کتاب اللباس میں حدیث نمبر 3618اور 3619، ابوداؤد کی حدیث نمبر 734میں یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر جوتا پہننے سے روکا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1656=1359/ ل

    یہ نہی شفقتاً علی الامت ہے، نیز اس کا تعلق ایسے جوتے کے ساتھ ہے جس میں تسمہ ہو، اور کھڑے ہوکر پہننے میں دشواری ہوتی ہو: قال المظھر: ہذا فیما یلحقہ التعب في لبسہ قائمًا کالفاف والنعاف التي تحتاج إلی شد شراکھا (حاشیة ابن ماجة: ۲۶۶) اس حدیث سے یہ استدلال کرنا کہ بیٹھ کر جوتی پہننا واجب ہے، درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند