• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 8806

    عنوان:

    کیا اسلامک بینکنگ میں رقم جمع کرنا صحیح ہے؟ کیا عبدالرزاق کی مسند میں نور سے متعلق جو روایت ہے وہ صحیح ہے جس کا مفہوم ہے کہ اے جابر سب سے پہلے اللہ نے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا، اس کی تشریح کردیں؟

    سوال:

    کیا اسلامک بینکنگ میں رقم جمع کرنا صحیح ہے؟ کیا عبدالرزاق کی مسند میں نور سے متعلق جو روایت ہے وہ صحیح ہے جس کا مفہوم ہے کہ اے جابر سب سے پہلے اللہ نے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا، اس کی تشریح کردیں؟

    جواب نمبر: 8806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2202=1704/ھ

     

    (۱) جب کہ وہ اسلامی اصول پر چلایا جارہا ہو تو اس میں رقم جمع کرنے کا جواز بھی ظاہر ہے، اگر کچھ اشکال ہو تو حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ دارالعلوم کراچی سے رابطہ کریں۔

    (۲) اس حدیث پر صحیح ہونے کی علامت کہیں لگی ہوئی ہو ہماری نظر سے اس کی صراحت نہیں گذری، البتہ فتاویٰ رشیدیہ میں ہے: شیخ عبدالحق (محدث دہلوی) رحمہ اللہ نے اَوَّلُ مَا خَلَقَ اللّٰہُ نُوْرِيْ کو نقل کیا ہے، اور بتایا ہے کہ اس کی کچھ اصل ہے اھ (فتاویٰ رشیدیہ، ج۱ ص۱۷۸) آپ نے جو حدیث شریف کا ترجمہ تحریر کیا ہے مطلب تو اس سے ظاہر ہوگیا، مزید تشریح کیا چاہتے ہیں؟ اس کو صاف واضح لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند