عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 810
کیا یہ حدیث ٹھیک ہے ، اگر ہے تو حوالہ دیں۔
کیا یہ حدیث ٹھیک ہے ، اگر ہے تو حوالہ دیں۔
ایک بار حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور فرمایا کہ اللہ نے مجھے زمین کے ہر پتہ، سمندر کی ہر مچھلی ، آسمان کے ہرتارے، ریت کے ہرذرے کو شمار کرنے کا علم دیا ہے ، لیکن ایک چیز ایسی ہے جسے میں شمار نہیں کرسکتا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل علیہ السلام سے پوچھا : وہ کیا چیز ہے؟جبریل علیہ السلام نے جواب دیا: جب آپ کا کوئی امتی آپ پر درود و سلام بھیجتا ہے تو اللہ کی رحمتیں اس پراس قدر برستی ہیں کہ وہ میرے شمار سے باہر ہوتی ہیں۔
جواب نمبر: 810
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 674/ب=643/ب)
ہماری نظر سے یہ حدیث نہیں گذری.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند