عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 66041
جواب نمبر: 66041
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 779-763/Sd=9/1437
کلمہ کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، یعنی کلمہ میں اللہ کی وحدانیت اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار ہے، یہی ایمان ہے ، توحید اور رسالت کی تصدیق کے بغیر ایمان معتبر ہی نہیں ہے، یہ کلمہ بہت سی حدیثوں سے صراحتا ثابت ہے ، بخاری شریف کی حدیث ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفد عبد القیس سے پوچھا : ہل تدرون ما الایمان باللّٰہ وحدہ؟ قالوا: اللّٰہ ورسولہ أعلم، قال: شہادة أن لا الہ الا للّٰہ وأن محمدا رسول اللّٰہ۔۔۔ ( صحیح البخاري:۱/۲۹، رقم: ۸۷ )اس حدیث میں صراحتاً اللہ کے نام کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام لینے کو ایمان قرار دیا گیا ہے لہذا یہ کہنا کہ اللہ کے نام کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں لینا چاہیے، بالکل غلط بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند