• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 65265

    عنوان: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کرتا کیسا تھا؟

    سوال: (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کرتا کیسا تھا؟نیچے سے کھلاہوا تھا یا پورا بند تھا؟ جیساکہ عرب میں رواج ہے؟ (۲) کرتے میں کالر تھا یا نہیں جیسا کہ ہمارے یہاں کرتے میں کالر ہوا کرتاہے؟

    جواب نمبر: 65265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 752-768/SN=9/1437 (۱) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص ٹخنوں سے کچھ اونچی ہوتی تھی اور گول ہوتی تھی، نیچے سے کھلی ہوئی نہیں ہوتی تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کی آستین کبھی پہنچوں تک اور کبھی انگلیوں تک ہوتی تھی۔ (مستفاد از فتاوی محمودیہ ۱۹/۲۶۵، سوال : ۹۲۷۸ ) نیز دیکھیں : شرح النوی علی مسلم (۱۴/۶۲، کتاب اللباس )۔ (۲) سیر و شمائل کی کتابوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص (کرتے) کے بیان میں ”کالر “ کا ذکر نہیں ملتا؛ لیکن آج کل بہت سے علماء صلحاء بھی چوں کہ کالر والی اس طرح نیچے سے کھلی ہوئی قمیص (کرتا) پہنتے ہیں؛ نیز یہ کسی غیر قوم کا شعار بھی نہیں ہے، اس لئے اس طرح کی قمیص پہننے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ (دیکھیں : شمائل ترمذی مع جمع الوسائل )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند