• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 64294

    عنوان: کیا گائے کے دودھ کے استعمال کرنے کے تعلق سے کوئی صحیح حدیث ہے؟۔

    سوال: کیا گائے کے دودھ کے استعمال کرنے کے تعلق سے کوئی صحیح حدیث ہے؟اگر ہے تو براہ کرم، حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 64294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 579-517/Sn=6/1437 جی ہاں! اس سلسلے میں بعض صحیح روایتیں بھی وارد ہوئی ہیں، چنانچہ مستدرک حاکم میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: عن عبد اللہ قال قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: ما أنزل اللہ من داء إلا وقد أنزل لہ شفاء،وفي ألبان البقر شفاء من کل داء، یعنی اللہ تعالیٰ نے ہربیماری کے لیے شفا اتاری ہے، اور گائے کے دودھ میں تمام بیماریوں سے شفا ہے، یہ روایت صحیح ہے، علامہ ذہبی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا: یہ روایت علی شروط مسلم ہے۔ (دیکھیں: مستدک علی الصحیحین مع تلخیص الذہبی، رقم: ۷۲۲۳باب الطب) نیز صحیح ابن حبان میں بھی یہ روایت ہے؛ البتہ اس میں تھوڑا سا اضافہ ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں: ما أنزل اللہ داء إلا أنزل لہ شفاء، فعلیکم بألبان البقر؛ فإنہا ترم من کل اشجر․ (صحیح ابن حبان، رقم: ۶۰۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند