• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 62411

    عنوان: حدیث و سنت

    سوال: میری امت کے علماء کے باطن ( اولیاء اللہ) بنی اسرائیل کے نبیوں کے جیسے ہوں گے ۔ مرقاة شرح مشکوة (212:9) اوپر لکھی ہوئی حدیث سند کے لحاظ سے ٹھیک ہے یا نہیں؟ جواب کا منتظر ہوں.. جزاک اللہ

    جواب نمبر: 62411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 106-124/L=2/1437-U ان الفاظ کے ساتھ یہ حدیث کتب صحاح میں نہیں ہے، قال السخاوی فی المقاصد: قال شیخنا ومن قبلہ الدمیری والزرکشی أنہ لا أصل لہ، زادہ لعضہم: ولا یعرف في کتاب معتبر (ص ۲۸۹، المکتبة الخانجی، مصر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند