• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 611933

    عنوان:

    رخصتی كا مسنون طریقہ كیا ہے؟

    سوال:

    سوال : رخصتی کا سنت طریقہ کیا ہے؟ لوگ کہتے ہیں باپ بیٹی کو اپنے داماد کہ گھر چھوڑ کر آئے ے سنت ہے، اصل سنت بتائیں جو نبی سے ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 611933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 869-507/D-Mulhaqa=11/1443

     رخصتی كا كوئی خاص طریقہ متعین نہیں ہے‏، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا كو حضور صلی اللہ علیہ وسلم كی آزاد كردہ باندی ام ایمن رضی اللہ عنہا كے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ كے گھر رخصت كیا گیا تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا كو آپ كی والدہ خود خضور كے یہاں پہنچاكر آئی تھیں‏، لڑكی كا ولی یا اس كا كوئی محرم بھی پہنچا سكتا ہے‏اور اگر شوہر لڑكی كے گھر جاكر رخصت كراكر لے آئے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں‏، اصل چیز یہ ہےكہ غیر شرعی امور اور مروجہ رسومات سے بچاجائے‏، خصوصاً مروجہ بارات كی رسم سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند