• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 611724

    عنوان: حدیث شریف كا پڑھنا اور پڑھانا بھی عبادت اور دین ہے

    سوال:

    سوال : ہمارے محلے میں ایک عالم دین آئے جو یہ کہتے ہیں کہ حدیث پڑھنے پر کوئی نیکی نہیں، بس جِس طرح کوئی بھی دین کی بات ہوتی ہے اس پہ نیکی ملتی ہے، اُسی طرح حدیثیں پڑھنے پر بھی (دین کی بات ہونے کی وجہ سے) نیکی مل جائے گی کیا انکا یہ کہنا صحیح ہے؟ ہمارے اسلاف نے حدیث کی جو اتنی خدمات کی ہیں ان کا کیا؟ اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات اور عام آدمی کی ذریعہ سے کوئی دین کی بات کیا ایک جیسی ہو سکتی ہے؟ طالب علم سے ایسی باتیں کرنا اسے حدیث سے دور نہیں کرے گا؟ اگر کہیں سے کوئی مدلل جواب ہے تو عنایت فرمائیں۔ اور ایسے لوگوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 611724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1164-970/B=10/1443

     مسلم شریف میں "اَلْعِلْمُ دِيْنٌ"علم حاصل كرنا بھی دین ہے۔ حدیث شریف كا پڑھنا اور پڑھانا بھی عبادت اور دین ہے‏، اس پر اجروثواب ملے گا۔ یہ عالم كوئی غیرمقلد اور آزاد خیال معلوم ہوتا ہے‏، اس كی بات صحیح نہیں ہے۔ اس كی بات كی طرف دھیان نہ دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند