• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 611335

    عنوان:

    قوم لوط جیسا فعل کرنے والے كے لیے حدیث میں كیا وعید آئی ہے؟

    سوال:

    سوال : میری امت میں سے جو مرد قوم لوط جیسا فعل کریں اور ثبوت / گواہ بھی حاضر ہو تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کرو، کیا یہ حدیث درست ہے؟

    جواب نمبر: 611335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1047-885/B=09/1443

     جی ہاں یہ حدیث مشكاۃ شریف میں صفحہ: 312‏، كتاب الحدود میں موجود ہے۔ اس كے الفاظ یہ ہیں: عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ وَجَدْتُمُوهُ يَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُولَ بِهِ" . (رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ) اس حدیث كو محدثین نے تہدید پر محمول كیا ہے۔ ایسے شخص كی سزا كے بارے میں ہمارے ائمہ كرام كے مختلف اقوال ملتے ہیں۔ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں كہ حاكم وقت كوئی سزا اپنی طرف سے دیدے‏، اس كو قتل‏، رجم یا كوڑے نہ لگائے جائیں۔ ملاحظہ فرمائیں حاشیہ مشكاۃ (ص: 312) اور مرقاۃ شرح مشكاۃ: 7/147‏، مطبوعہ ملتان۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند