عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 610813
زیر ناف كہاں سے بال صاف كریں؟
سوال : میرا سوال یہ ہے کہ کیا جِسم کے غیر ضروری بال بلکل ناف کے نیچے سے صاف کرنا ضروری ہے، اگر ناف کے کچھ فاصلے تک بال بڑھے ہوں تو کاٹتا لازمی ہے ؟
جواب نمبر: 610813
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1162-804/H=08/1443
ناف سے نیچے دو تین انگل چھوڑ كر بالوں كی صفائی كرلیں تو اس میں بھی كچھ حرج نہیں، ناف سے متصل بالوں كا كاٹنا واجب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند