عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 610750
ذكر كے ساتھ مال خرچ كرنا
کئی احادیث میں ذکر کرنے کو بہت بہت مال خرچ کرنے سے بہتر بتایا گیا ہے۔ لیکن جب صحابہ نے کہا کہ مالدار سارا ثواب لے گئے تو یونہی ایک ذکر بتایا گیا جس کو بعد میں مالدار صحابہ بھی کرنے لگے تو بنی نے کہا کہ جس کا مفہوم ہے٫" یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا کرے" تو اسے تو یہی بات ثابت ہوا کہ ذکر کے ساتھ مال بھی کوئی خرچ کرے تو مال خرچ کرنے والا ذکر کرنے والے سے آگے بڑھ جائے گا۔ رہبری فرمائیں۔
جواب نمبر: 610750
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1145-971/L=9/1443
اس میں اشكال كی كیا بات ہے ایك آدمی دوسرے كے بقدر ذكر بھی كررہا ہے اور وہ الگ سے صدقہ وخیرات بھی كررہا ہے تو اس كا ثواب میں آگے بڑھ جانا بدیہی بات ہے ، تفاضل كی بات اس وقت ہوتی جب ایك آدمی صرف ذكر كرتا اور دوسرا آدمی صرف مال خرچ كرتا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند