• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610724

    عنوان: شہرت كا كپڑا پہننے والے كو قیامت میں ذلت كا كپڑا پہنایا جائے گا 

    سوال:

    سوال : حدیث میں آتا ہے جو دنیا میں شہرت کا لباس پہنے گا اسے آخرت میں ذلت کا لباس پہنایا جائے گا۔ اس حدیث کا کیا مطلب ہے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 610724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 950-720/D=08/1443

     من لبس ثوب شهرة في الدنيا ألبسه الله ثوب مذلة يوم القيامة الحديث. مشكاة، ص: 375. یعنی ایسا كپڑا پہننا جس سے فخر و دكھاوا مقصود ہو اور اپنی بڑائی كا اظہار ہو‏ لوگ كپڑے كی وجہ سے اس كی طرف انگلی اٹھائیں‏۔ اللہ تعالی كی نعمت كا اظہار اور بطور شكر پہننا نہ ہو‏۔ اسی لیے كپڑا پہن كر یہ دعا پڑھ لینا الحمد لله الذي كساني هذا ورزقنيه من غير حول مني ولا قوة مستحب ہے اس سے نعمت پر تشكر كا اظہار ہوجاتا ہے اور حدیث كے وعدہ كے مطابق اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند