• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610668

    عنوان: کپڑے بدلنے اور پہننے کا سنت طریقہ  

    سوال:

    سوال : کپڑے بدلنے اور پہننے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 610668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1151-791/H=08/1443

     ان جیسے امور میں حضرت نبی اكرم فخر عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم كی عادت شریفہ سیدھی طر ف سے ابتداء كی تھی یعنی جب قمیص وغیرہ پہنیں تو اولاً داہنی طرف والے حصہ كو بدن میں ڈالیں پھر بائیں جانب والے حصہ كو‏، پس یہ سنت طریقہ كپڑے پہننے اور بدن سے نكالنے كا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند