• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610187

    عنوان:

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اكثر سنتیں گھر میں پڑھا كرتے تھے

    سوال:

    سوال : نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے بعد سنتں اور نوافل کیا ہمیشہ گھر پر ادا فرماتے تھے؟

    جواب نمبر: 610187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 838-622/D=08/1443

     نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم سنتیں اور نوافل اكثر گھر پر ادا فرماتے تھے اور اسی كی ترغیب بھی دیتے تھے؛ لیكن كبھی كبھی اس كے خلاف بھی كرتے تھے۔ بعد كے فقہاء نے دینی امور میں سستی كی وجہ سے سنتیں گھر میں پڑھنے كے بجائے مسجد میں پڑھنے كو بہتر كہا ہے۔ والأفضل في السنن القبليّة والبعديّة أداؤها في المنزل كما كان غالب حاله – صلى الله عليه وسلم – (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: 1/390).


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند