• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610140

    عنوان:

    کیا جمعہ کی سنت میں پڑھنے سورہٴ کہف سے فضیلت ہوگی ؟

    سوال:

    سوال : جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی جو فضیلت ہے اگر اسے کوئی جمعہ کی سنت نماز میں پڑھے تو وہی فضیلت ملے گی؟اورسورہ ملک کی کو فضیلت ہے رات میں اگر اسے تہجّد کی نماز میں پڑھ لیا جائے تو وہ فضیلت مل جائےگی جو رات کو سونے سے پہلے پڑھنے کی ہے؟

    جواب نمبر: 610140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 845-643/M=07/1443

     سورہٴ كہف كی فضیلت سے متعلق وارد احادیث مطلق ہیں‏، ان میں نماز یا غیرنماز كی قید نہیں ہے‏، اس لئے بظاہر سنتِ جمعہ میں پڑھنے سے بھی وہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔

    سورہٴ ملك كی فضیلت سے متعلق بعض احادیث تو مطلق ہیں؛ لیكن بعض روایات میں یہ تصریح ملتی ہے كہ حضور اكرم صل اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے ہی سورہٴ ملك پڑھ لیا كرتے تھے؛ اِس لئے سونے سے قبل ہی پڑھ لینا بہتر ہے۔

    في سنن الدارمي: من قرأ سورة الكهف ليلة الجمعة أضاء له من النور فيما بينه وبين البيت العتيق. (رقم الحديث: 3450)

    وفي الجامع الصغير: من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة أضاء له من النور مابين الجمعتين. (رقم: 8910)

    وفي جامع الترمذي: عن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا ينام حتی يقرأ "الم تنزيل" و "تبارك الذي بيده الملك". (رقم الحديث: 2892)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند