عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 610069
سوال : حدیث میں ہے کہ ان اللہ جعل الحق علی لسان عمر۔ اور حضرت عمر یہ بات قسم کھا کر کہتے تھے کہ ابن صیاد ہی دجال ہے تو کیا کوئی اس حدیث کے مطابق حضرت کے اس قول کو اپنائے اور اسی کو صحیح قرار دے تو کیا یہ درست ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 610069
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 902-757/B=07/1443
ان اللہ جعل الحق علی لسان عمر، یہ قاعدہ كلیہ نہیں ہے، اكثر یہ ہے۔ ’’ابن صیاد‘‘ كے جو واقعات احادیث میں ملتے ہیں وہ بھی مثل دجال كے ہیں، اس لئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے دجال سمجھا۔ یہ بھی ممكن ہے قرب قیامت میں وہی دجال بن كر رونما ہوجائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند