• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610042

    عنوان:

    کیا چالیس سے پہلے کانوں کی لَو تک بال نہیں رکھ سکتے؟

    سوال:

    سوال : ۱۔ میں نے پٹے والے بال کانوں کی لو تک رکھا ہے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ 40سال کے بعد رکھا جاتا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟

    ۲۔ بیت الخلاء سے گھر میں بدبو نہ پھیلے ، اس لیے odonil (اوڈو نل ) ایک قسم کی خوشبو دیتا ہے بدبو نہیں پھیلتا، کیا اسے بت الخلا میں رکھ سکتے ہیں۔ ‌

    جواب نمبر: 610042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 824-632/M=07/1443

     (1)                مذكورہ بات كی كوئی حقیقت نہیں‏، چالیس سال سے پہلے بھی‏ سنت كے مطابق لمبے بال كانوں كی لَو تك ركھ سكتے ہیں۔

    (2)              جی‏، ركھ سكتے ہیں‏، شرعاً اس میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند