• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 609421

    عنوان:

    حضرت عائشہ کو جنت میں دیکھنے سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

    سوال:

    امید ہے آپ اللہ کی لامحدود رحمت سے خیریت سے ہوں گے ۔ میرا سوال ہے -

    (۱) حَدَّثَتْنَا عَائِشَةُ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا- أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ- صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ- ذَکَرَ فَاطِمَةَ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا- قَالَتْ: فَتَکَلَّمْتُ أَنَا، فَقَالَ: " أَمَا تَرْضَیْنَ أَنْ تَکُونِی زَوْجَتِی فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ؟ قالْتُ: بَلَی وَاللَّہِ، قَالَ: " فَأَنْتِ زَوْجَتِی فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَةِ ". -(مستدرک حکیم -6789) -(صحیح ابن حبان۔7095)

    (۲) أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَیہ وسَلَّم ققَالَ: قَدْ أُرِیتُ عَائِشَةَ فِی الْجَنَّةِ لِیَہُونَ عَلَیَّ بِذَلِکَ مَوْتِی کَأَنِّی أَرَی کَفَّہَا -(مصحف ابن ابی شیبہ -32946) میں ان دونوں احادیث کی حقیقت جاننا چاہتا ہوں کیا یہ دونوں حدیثیں صحیح حدیث ہیں؟ تفصیلات بتا دیں تو فائدہ ہو گا۔

    جواب نمبر: 609421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:579-288/TB-Mulhaqa=7/1443

     پہلی والی حدیث تو صحیح ہے ، مستدرک حاکم کے نسخے میں علامہ ذہبی  کی تصحیح نقل کی گئی ہے ، نیز صحیح بن حبان کے محقق نے بھی اسے “صحیح” قرار دیا ہے ، رہی دوسری حدیث تو مصنف ابن ابی شیبة میں تو یہ مرسلاً مروی ہے ؛ البتہ دیگر حضرات نے اسے بسند صحیح وحسن موصولا بھی روایت کی ہے ، شیخ عوامہ نے اس حدیث کی تحقیق میں اس کی صراحت فرمائی ہے ، شیخ کی تحقیق کے ساتھ شائع شدہ مصنف بن ابی شیبہ کے نسخہ(17/220، کتاب الفضائل،رقم:32946، مطبوعہ: دارالقبلة، الریاض) میں، تفصیل ملاحظہ فرمالیں۔

    حدثنا أبو أحمد محمد بن الحسین الشیبانی، ثنا أبو عبد الرحمن بن شعیب الفقیہ النسائی بمصر، ثنا سعید بن یحیی بن سعید الأموی، حدثنی أبی، حدثنی أبو العنبس سعید بن کثیر، عن أبیہ، قال: حدثتنا عائشة، رضی اللہ عنہا أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذکر فاطمة رضی اللہ عنہا قالت: فتکلمت أنا فقال: أما ترضین أن تکونی زوجتی فی الدنیا والآخرة؟ قلت: بلی واللہ، قال: فأنت زوجتی فی الدنیا والآخرة أبو العنبس ہذا: سعید بن کثیر مدنی ثقة والحدیث صحیح ولم یخرجاہ" (التعلیق - من تلخیص الذہبی) 6729 - صحیح(المستدرک علی الصحیحین للحاکم 4/ 11)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند