عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 609374
قبر کے پاس کس طرح کھرا ہونا چاہئے
سوال : کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے جس میں یہ ہو کہ جب کسی قبر کی زیارت کے لیے جائیں اس وقت اپنی کم خانہ کعبہ کی طرف کر لیں اور منہ قبر والے کی طرف کر کے ھاتھ اٹھا لیں تو اس وقت قبر والا آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے ۔
جواب نمبر: 609374
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 790-662/B=06/1443
ایسی کوئی حدیث موجود نہیں ہے؛ البتہ قبر کی زیارت کے لیے جانے والوں کو قبر کے پاس اس طرح کھڑا ہونا چاہئے کہ قبلہ کی طرف پشت ہو اور میت (قبر) کی جانب منہ ہو۔ پھر جو کچھ پڑھنا ہے پڑھ کر ایصال ثواب کرے، قبر کے پاس کھڑے ہوکر ہاتھ اٹھاکر دعا نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ اس سے اشتباہ ہوتا ہے کہ قبر والے سے مانگ رہا ہے۔ ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرنی چاہئے۔ اگر قبر کے پاس ہاتھ اٹھاکر ہی دعا کرنی ہے تو قبر کو پیچھے کرے اور قبر کے آگے متصلاً کھڑا ہوکر قبلہ رو ہاتھ اٹھاکر دعا کرے بشرطیکہ اس کے سامنے قبریں نہ ہوں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند