• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608979

    عنوان:

    روایت حدیث یا قراء ت حدیث کے لیے اجازت کا مسئلہ۔ (۲): حدیث کے لیے اجازت عامہ کا مطلب

    سوال:

    سوال : سوال نمبر (1) کیا حدیث پڑھنے کے لئے اجازت لینا ضروری ہے ؟

    سوال نمبر (۲) حدیث کے لئے اجازت عامہ کسے کہتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 608979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:378-298/H-Mulhaqa=6/1443

     (۱):اجازت کی ضرورت احادیث کی روایت کے لیے ہوتی ہے، یعنی: اگر کسی نے کسی محدث سے حدیث نہیں پڑھی ہے اور وہ اُس کی سند سے احادیث روایت کرنا چاہتا ہے اور محدث اُس طالب کی استعداد وصلاحیت کی بنا پر اُسے اپنی سند سے احادیث روایت کرنے کی اجازت دے دیتا ہے تو اس اجازت کی بنا پر وہ شخص، شیخ کی سند سے احادیث روایت کرسکتا ہے، اور اگر کسی نے باقاعدہ کسی محدث سے احادیث پڑھی ہوں تو یہ پڑھنا اجازت کو متضمن ہے، الگ سے مستقل اجازت کی ضرورت نہیں، اور کسی محدث سے حدیث پڑھنے کے لیے صراحتاً پڑھنے کی اجازت ضروری نہیں، اس کے لیے درس میں شرکت کی اجازت کافی ہے۔

    (۲):اجازت عامہ یہ ہے کہ کوئی محدث یہ کہہ دے کہ میں نے اپنی سند سے فلاں جماعت کو، تمام علما کو یا سب مسلمانوں کو احادیث روایت کرنے کی اجازت دی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند