عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 608837
کیالپ اسٹک لگانے والی عورتوں کے ہونٹ قینچی سے کاٹے جائیں گے ؟
سوال : کار کنان دارالافتاء دارالعلوم دیوبند السلام علیکم ورحمةلله وبرکاتہ (۱) بعدہ عرض گزارش ہے کہ جیسا کہ عورتوں کوشریعت نے لپ اسٹک لگانے کی اجازت دی ہے جبکہ حرام اجزا سے نہ بنی ہو، لیکن اس پر ایک شخص کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک عالم دین سے سناہے کہ لپ اسٹک لگانے والی عورتوں کے ہونٹ قینچی سے کاٹے جائیں گے اِس قول کی تصد یق مطلوب ہے کہ کیا ایسی کوئی حدیث یا کسی اور معتبر کتابوں میں ایسا واقعہ ملتا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 608837
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 482-250/B-Mulhaqa=06/1443
اگر کوئی عورت اپنے شوہر کے سامنے پاک چیز سے تیار شدہ لپ اسٹک او رسرخی لگائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، لپ اسٹک لگانے والی عورتوں کے ہونٹ قینچی سے کاٹے جائیں گے، اس مضمون کی کوئی روایت کتب حدیث وغیرہ میں ہمیں نہیں ملی، جن صاحب نے یہ بات بیان کی ہیں، ان سے حوالہ معلوم کرکے ارسال کریں تو مزید غور کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند