• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608569

    عنوان:

    مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اعتکاف کی نیت کرنا؟

    سوال:

    نماز کے لیے مسجد میں داخل ہو تے داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرنا کیا سنت ہے ؟ نویت سنۃ الاعتکاف میں سنۃ کا اضافہ کیا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 608569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:660-494/L=6/1443

     مسجد میں داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرلینا مستحب اور بہتر ہے اس میں آدمی جب تک مسجد میں رہے گا اعتکاف کا بھی ثواب ملتا رہے گا، جہاں تک نیت کا تعلق ہے تو اصل نیت دل کے ارادہ کو کہتے ہیں بس دل میں اعتکاف کی نیت کرلینا کافی ہے ، اگر کوئی لفظوں میں نیت کرنا چاہے تو ”نویت الاعتکاف“ کہہ لے اور اگر کوئی اس میں ”سنت“ کا اضافہ کردے تو اس میں بھی مضائقہ نہیں۔

    ویصح اعتکاف ساعة واحدة ولحظة واحدة ... فینبغی لکل جالس فی المسجد لانتظار صلاة أو لشغل آخر من آخرة أو دنیا أن ینوی الاعتکاف فیحسب لہ ویثاب علیہ مالم یخرج من المسجد. (شرح النووی علی مسلم:1/371)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند