• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608111

    عنوان:

    کیا چھوٹے بچوں کے انتقال پر والدین کے لیے جنت کی بشارت ہے؟

    سوال:

    کسی مسلمان والدین کے تین بچے فوت ہوجائیں تو والدین دوزخ میں داخل نہیں ہوں گے ، اگر کسی کے دو بچے یا ایک بچہ فوت ہوجائے تو کیا اس کا بھی یہی حکم ہے ؟ اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:343-183/B-Mulhaqa=5/1443

     جی ہاں! دو یا ایک بچہ کے فوت ہونے اور اس پر والدین کی طرف سے صبر کیے جانے پر بھی جنت کی بشارت ہے ، بعض روایتوں میں دو اور ایک کا بھی ذکر ہے ۔

    عن أبی سعید رضی اللہ عنہ: أن النساء قلن للنبی صلی اللہ علیہ وسلم: اجعل لنا یوما فوعظہن، وقال: أیما امرأة مات لہا ثلاثة من الولد، کانوا حجابا من النار ، قالت امرأة: واثنان؟ قال: واثنان(صحیح البخاری 2/ 73، رقم:1249]وقد جاء أنہ من مات لہ ولد واحد دخل الجنة، روی عن الرسول (صلی اللہ علیہ وسلم) أنہ قال: (قال اللہ عز وجل: ما جزاء عبدی إذا قبضت صفیہ من الدنیا فیصبر ویحتسب إلا الجنة) ، ولا صفی أصفی من الولد.[شرح صحیح البخاری لابن بطال 3/ 246، دار النشر: مکتبة الرشد - السعودیة، الریاض)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند