• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 60705

    عنوان: آپ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ جو منسوخ احادیث اور منسوخ آیتوں سے مسئلہ بیان کرے اور منسوخ احادیث بیان کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: آپ سے پوچھنا چاہتا تھا کہ جو منسوخ احادیث اور منسوخ آیتوں سے مسئلہ بیان کرے اور منسوخ احادیث بیان کرے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 60705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 749-741/Sn=11/1436-U منسوخ آیات واحادیث پر عمل کرنا جائز نہیں ہوتا، وہ عمل کے باب میں معدوم کے درجے میں ہوتی ہیں؛ اس لیے منسوخ احادیث سے ثابت شدہ احکام لوگوں کو بتلانا؛ تاکہ لوگ ان پر عمل کریں، جائز نہیں ہے، ایسا شخص فتنہ پرداز اور گمراہ ہے؛ باقی اگر بتلانے کا مقصد عمل نہیں ہے؛ بلکہ کچھ اور مقصود ہے تو اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند