• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 606366

    عنوان:

    ختنہ میں کتنی کھال کاٹی جائے ؟

    سوال:

    براہ مہربانی یہ بتا دیں کہ ختنہ میں کتنی کھال کاٹی جائے کیا ختنہ میں اضافی کھال بالکل جڑ سے کاٹنا چاہیے اگر کسی کی آدھی کھال کاٹ دی گئی ہو تو وہ بھی صحیح ہے یا پھر آدھی کھال کٹنے والی کی دوبارہ ختنہ کرنی چاہیے ۔ براہ مہربانی تفصیل سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 164-120/B=02/1443

     ختنہ میں اضافی کھال کل کٹنی ضروری ہے۔ اگر آدھی سے زیادہ کھال کاٹی گئی تو یہ بھی صحیح ہے، لیکن آدھی یا آدھی سے کم کھال کاٹی گئی تو دوبارہ ختنہ کرانا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند