• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605859

    عنوان:

    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم‏، وبحمدہ استغفر اللہ ان دونوں میں كون سا ذكر حدیث كے مطابق ہے؟

    سوال:

    سوال : حضرت جی مفتی صاحب ایک زکر ہے یا وظیفہ ہے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفر اللہ اور ایک اسی سے ملتا ملتا تھوڑا مختلف سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ استغفر اللہ ان دونوں میں افضل بہتر کون سا ہے اور ان میں کوئی مسنون بھی ہے؟

    جزاک اللہ خیرا کثیرا تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال ۔

    جواب نمبر: 605859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1254-914/D=01/1443

     (۱) ”سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم“ مستقل ایک ذکر ہے۔ حدیث شریف میں اس کی بڑی فضیلت وارد ہے۔ ”استغفر اللہ“ مستقل ایک ذکر ہے۔ دونوں ذکر کو الگ الگ پڑھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

    یہ دونوں ذکر حدیثوں میں وارد ہیں اس لئے ذکر مسنون میں داخل ہیں۔

    (۲) ”وبحمدہ استغفر اللہ“ ان کلمات سے حدیث میں کوئی ذکر آیا ہو ہمیں نہیں معلوم، آپ نے کہاں سے نقل کیا ہے اس کا حوالہ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند