عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 605824
وسیلہ اور فضیلہ سے کیا مراد ہے ؟
حضرت اذان کی بعد کی دعا میں وسیلہ اور فضیلہ سے کیا مراد ہے ااور دعا کی صحیح کلمات کیا ہیں؟ تفصیل سے ملاحضہ فرمادیں ۔
جواب نمبر: 605824
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1292-934/B=01/1443
وسیلہ اور فضیلہ یہ دونوں جنت میں اعلیٰ درجہ کے مقام ہیں جو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص کئے گئے ہیں۔
دعاء بعد اذان کے کلمات یہ ہیں: اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلاَةِ الْقَآئِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا نِ الْوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْداً نِ الَّذِیْ وَعَدْتَہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند