• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605671

    عنوان:

    کیا وضو میں بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟

    سوال:

    وضو میں بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 605671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 235-932/B=01/1443

     وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا سنت ہے واجب اور ضروری نہیں ہے۔ اس سے وضو میں نورانیت آتی ہے۔ وضو سے پہلے وضو کی نیت بھی کرے اور بسم اللہ العلی العظیم والحمد للہ علی دین الاسلام پڑھے (یہ وضو کی بسم اللہ ہے) اس کے بعد وضو شروع کرے، ہر عضو کے وقت اشہد أن لا إلہ إلا اللہ واشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ پڑھے۔ اور درمیان وضو میں اللہم اغفرلی ذنبی ووسع لی فی داری وبارک لی رزقی۔ پڑھے۔ یہ سب دعائیں حدیث میں آئی ہوئی ہیں۔ ان کا پڑھنا سنت و مستحب اور افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند